Pardah Magar kis Had Tak

Author: Rashid Shaz

پردہ : مگر کس حد تک؟

پردے یا حجاب کے احکامات نے عہدِ رسولؐ کی سوسائٹی میں مسلم خواتین کو کبھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ یہ احکامات سماجی زندگی سے انخلاء کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔ بعد کے عہد میں جب رفتہ رفتہ مسلم معاشرے میں اخلاقی زوال کے آثار نظر آنے لگے تو بعض فقہاء نے اس صورتِ حال کا حل یہ نکالا کہ عورت کی چلت پھرت پر پابندیاں عائد کر دی جائیں کہ ان کے نزدیک معاشرے کو فتنہ سے بچانے کا یہی ایک راستہ تھا۔ حالانکہ ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ عورت کو پردے کے نام پر ملفوف کرنے، یا اسے گھر کی چہار دیواری تک محدود کرنے کے بجائے مردوں کی اصلاحِ احوال پر توجہ دی جاتی کہ اگر ایسا ہوا ہوتا تو ہم پردے کے نام پر اپنی نصف آبادی کو ناکارہ بنا دینے کے مرتکب نہ ہوتے۔

Order Now DOWNLOAD PDF

Order on Whatsapp