La Yamoot (Student Edition)

Author: Rashid Shaz

لا يموت محض ایک خود نوشت نہیں گو کہ اسے اس پیرائے میں لکھنے کی کوشش ضرور کی گئی ہے۔ اس کتاب کی ورق گردانی کرتے ہوئے آپ کو بہت سی مانوس آواز میں سنائی دیں گی اور بسا اوقات تو ایسا لگے گا کہ آپ کا ان کرداروں سے جنم جنم کا رشتہ ہو۔ دبی کچلی آوازیں، کٹے پھٹے لوگ مسخ شدہ زندہ لاشے جن سے زندگی کی رمق چھین لی گئی ہوں ۔ ان ستم نصیبوں کو تو یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کے ساتھ دراصل ہوا کیا ہے۔ اہل یہود اپنے اوپر گزرنے والے سامنے کو ہولوکاسٹ سے موسوم کرتے ہیں اور فلسطینیوں نے اپنے قومی سانحے کو جس نے ان کی معمول کی زندگی کو گذشتہ پچھتر برسوں سے تہہ وبالا کر رکھا ہے، تکیہ کا نام دے رکھا ہے۔ فیم کے مارے ہندوستانی مسلمانوں کو یہ سہولت بھی حاصل نہیں کہ اس حادثہ عظمی کو جو ان کے ساتھ پیش آیا ہے کوئی ڈھنگ کا نام ہی دے سکیں۔کہنے کو تو یہ ایک شخص کی داستانِ حیات ہے مگر ان اوراق میں ہندوستانی مسلمانوں کے حقیقی شب و روز کچھ اس طرح رقم ہوتے چلے گئے ہیں کہ قاری ہر صفحے پر رک کر سوچتا ہے کہ اسے واقعات کی یہ ترتیب اوراس کے اندر پوشیدہ معانی کا علم اب تک کیوں کر نہ ہو سکا۔بہتوں کے لئے یہ کتاب عالم کشا ثابت ہوگی۔ البتہ اس بیانیے کا ایک فطری نقص یہ ہے کہ یہ قصہ جانکاہ بھیاپنی تمام تر محشر بیانیوں کے باوجود ہندوستانی مسلمانوں کے اس حادث معظمی کو کوئی نام دینے میں ناکام نظرآتا ہے۔ کیا عجب کہ یہی اس کی خوبی بھی ہو کہ جب تک غیر معمولی واقعات و حوادث کے بیان کے لئے ایک تی اور مناسب لغت وجود میں نہ آئے، لکھنے والا اسے گرفت میں لائے تو کیسے؟

Order Now DOWNLOAD PDF

Order on Whatsapp