Islam me Tafseer wa Tabeer ka Sahih Maqaam
Author: Rashid Shaz
امت مسلمہ کے لیے قرآن کی حیثیت ایک بنیادی دستاویز کی ہے۔ اگر اس دستاویز کے بارے میں کسی قسم کا شک و شبہ پیدا ہوجائے یا اس کے مقام و منصب کے سلسلے میں التباس در آئے تو فی نفسہ یہ بات امت کے نصب العین کے زیاں اور اس منظم و مامور امت کو ایک بے سمت بھیڑ میں بدل دینے کے لیے کافی ہے۔ بد قسمتی سے ہمارے یہاں علوم قرآنی کے نام پر ضخیم مجلدات کا جو سرمایا اکٹھا ہو گیا ہے وہ نہ صرف یہ کہ فہمِ قرآن میں حارج اور غایت قرآنی سے مزاحم ہے بلکہ خود وحی کی عظمت کے سلسلے میں ہمارے دل و دماغ میں شبہات و التباسات کا موجب بھی۔